ابنا: ایرانی صدر نے کہا کہ حاکمیت کا حق قوموں کا حق ہے اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنے ارادے کو دیگرقوموں پر مسلط کرے۔ احمدی نژاد نے کہا کہ مشرق وسطی کی قومیں بہترین ثقافت سے سرشار ہیں اور اپنی ثقافت کی طرف پلٹنے کے لئے انھوں نے انقلاب کا آغاز کیا ہے جس کے بارے میں مغربی ممالک کی متضاد اور منافقانہ پالیسی تشویش کا باعث ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو قوموں کے حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے علاقائی حکومتوں اور ان کے مخالفین کے درمیان مذاکرات کی فضا قائم کرنی چاہیے اور عوام کے قتل عام کے خلاف اپنی منصبی ذ مہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایران کو علاقہ کا ایک اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک کو ایران کے انقلاب سے درس لینا چاہیے اور عوامی ارادوں کو کچلنے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ وہ لوگ جو تاریخ سے عبرت حاصل نہیں کرتے وہ ناکام ہوجاتے ہیں۔بان کی مون نے کہا کہ انسانوں کی جان کی قدر کرنی چاہیے علاقائی حکومتوں کو عوام کے مطالبات کے سامنے تسلیم ہوجانا چاہیے ورنہ تاریخ انھیں کبھی معاف نہیں کرےگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
9 مئی 2011 - 19:30
News ID: 240798
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے استنبول میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران قوموں اور حکومتوں کے درمیان گفتگو کا ماحول پیدا کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔